حیدرآباد۔14جولائی(اعتماد نیوز) سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے آج راجیہ
سبھا میں پولاورم آرڈننس بل کی مکمل تائید کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس بل پر
راجیہ سبھا میں مباحث مںے حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اس بل کی کانگریس مکمل
تائید کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنے
کابینہ اجلاس میں ضلع کھمم کے منڈلوں کو
آندھرا پردیش میں انضمام کی سفارش
کی۔ انہوں نے اس سے متعلقہ منمہون سنگھ کے مکتوب کو اجلاس میں پڑھکر
سنایا۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ اس پراجکٹ سے کئی فوائد ہیں۔ اور کئے چیلنجس
بھی۔تاہم انکی تقریر کے موقع پر کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ وی
ہنمنت راؤ نے مخالفت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نعرے بازی کی لیکن بعد میں
انہوں نے اسکو ترک کر دیا۔